پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا
فائل فوٹواسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کاگمراہ کن بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے گمراہ کن بیان کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ حقائق کے برخلاف اور مخصوص مقاصد کیلئے بھارتی گھٹیا بیانیے کومسترد کرتے ہیں، وزیراعظم پاکستان کے بیان کو مکمل طورپرتوڑمروڑکربیان کیا گیا،یہ گھٹیا حرکت انتہائی قابل مذمت ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی ترجمان وزارت خارجہ کے بیان کا مقصد کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت مسلسل کشمیری عوام کیخلاف جرائم روا رکھے ہوئے ہے، پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنا ہے۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ ہمارے عوام کیخلاف سرحد پار سے دہشتگردی ہورہی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے دہشتگردی کیخلاف جانیں قربان کی ہیں، پاکستان دہشتگردی کیخلاف پرعزم ہے، عالمی برادری نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے طورپراستعمال کیا جاتا ہے، بھارتی اقلیتوں کیخلاف ہندوتوا پر مشتمل سیفرون دہشتگردی سے کام لیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے کام لیا جارہا ہے۔
ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے آغاز سے پاکستان نے خطے میں تباہ کاروں کے کردار بارے تنبیہہ کی تھی کہ افغانستان میں سلامتی و استحکام کے مخالفین امن نہیں آنے دیں گےلیکن تمام سازشوں کے باوجود پاکستان مکمل سیاسی کامیابی کیلئے افغانستان کی سپورٹ جاری رکھے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔